6 مئی 2013 - 19:30
خلیج فارس کی سلامتی ایران کے لیے اہمیت کی حامل

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کہا ہےکہ خلیج فارس میں بیرونی ممالک اشتعال انگيز اقدامات سے دور رہیں۔

ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق رامین مہمان پرست نے آج ہفتہ وار پریس کانفرنس میں خلیج فارس میں امریکہ کی فوجی مشقوں اور ان بیانوں کی طرف کہ ان مشقوں کا ھدف ایران پر دباؤ ڈالنا ہے کہا کہ خلیج فارس ایک نہایت حساس علاقہ ہے اور اس کی سلامتی ایران کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج علاقےمیں ہر فوجی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ جو ممالک بھی خلیج فارس میں موجود ہیں انہیں ہوشیار رہ کر اشتعال انگيز اقدامات سے پرہیز کرنا ہوگا۔ ترجمان وزارت خارجہ نے ایرانی پارلیمانی وفد کے تین جزیروں کے دورے کے بارے میں متحدہ عرب امارات کے بیان کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ خلیج فارس میں تین جزیروں کا دورہ ایران کا داخلی معاملہ ہے اور یہ ایرانی حکومت کے اختیارات میں ہے۔ رامین مہمان پرست نے شام میں تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے بزرگ صحابی حجر بن عدی کے مزار اور ان کے جسد پاک کی توہین کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ یہ اقدام اسلامی مذاہب میں تفرقہ پھیلانے کے لئے کیا گيا ہے اور دہشتگرد بیرونی حمایت سے یہ اقدام کرہے ہیں۔ رامین مہمان پرست نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض علاقائي ممالک شام کے خلاف صیہونیوں کی چالوں میں آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران نے شام کے حقائق بیان کرنے اور رائے عامہ کو ان سےآگاہ کرنے کےلئے متعدد اقدامات انجام دئے ہیں اور اعلان کیا ہےکہ شام میں جو کچھ ہورہا ہے وہ صیہونی سازشوں کا نتیجہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲