6 مئی 2013 - 19:30
ايشيائي پارليماني ايسوسي ايشن کي مجلس عاملہ کا اجلاس

ايشيائي پارليماني اسمبلي کي مجلس عاملہ کا اجلاس تہران ميں شروع ہوگيا ہے -

ابنا: ايشيائي پارليماني اسمبلي کي مجلس عاملہ  کا افتتاحي اجلاس ايران کي پارليمنٹ کے ڈپٹي اسپيکر اور مذکورہ کونسل کے سکريٹري حجت الاسلام سيد محمد حسن ابوترابي فرد کي صدارت ميں شروع ہوا -
ايراني پارليمنٹ کے ڈپٹي اسپيکر نے اجلاس کي افتتاحي تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ايشيائي پارليماني اسمبلي کو دہشتگردي کے سلسلے ميں سنجيدگي سے سوچنا چاہئے - انہوں نے کہا کہ مذہبي اور قومي  بنيادوں کو بہانہ بناکر بے گناہ لوگوں کا قتل عام قرآن و سنت کي تعلميات کے منافي ہے اور اس طرح کے اقدامات عالمي برادري کي نگاہ ميں اسلام کے رحماني چہرے کو بگاڑ رہے ہيں -
ايشيائي پارليماني اسمبلي کي مجلس عاملہ کے سکريٹري جناب بوترابي فرد نے کہاکہ افغانستان پاکستان عراق اور شام ميں دہشتگردانہ اقدامات ميں ہرروز بڑي تعداد ميں بے گناہ لوگ مارے جارہے ہيں جن ميں بچے اور خواتين بھي شامل ہوتي ہيں اس لئے ايشيائي پارليماني اسمبلي  کو چاہئے کہ وہ دہشتگردي پر قابو پانے کے لئے عملي اقدامات کرے
.....
/169