ابنا: شامي فوج نے اس کاروائي کے دوران دسيوں دہشتگردوں کو ہلاک کرديا ہے اور اس علاقے ميں لڑائي مکمل طور پر ختم ہوگئي ہے - ريف القصير کےعلاقے ميں فوج نے مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اب اپنے مورچوں کو مستحکم بنانا شروع کرديا ہے - ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے ميں اب دہشتگردوں کا کوئي نام و نشان تک نہيں ہے - شامي فوج نے القصير شہر کي جانب بھي پيشقدمي کا سلسلہ جاري رکھا ہے -علاوہ ازيں شامي فوج نے ريف دمشق کے علاقوں البويضا اور الدرخيبي اور آس پاس کے علاقوں پر کنٹرول حاصل کرليا ہے جبکہ شامي فوج نے شمال مغربي شہر ادلب ميں تفتاز ہوائي اڈے کے اطراف ميں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو ختم کرديا ہے -دوسري جانب العالم ٹي وي نے خبردي ہے کہ دہشتگردوں نے حمص کے علاقے القرابيض ميں متعدد خواتين کو قتل کرديا ہے جبکہ اتوار کو حلب کے علاقے کفرناہل اور زاہر ميں دہشتگردوں نے راکٹوں سے حملہ کرکے بيس عام شہريوں کو جاں بحق کرديا جن ميں خواتين اور بچے بھي شامل ہيں-...../169
6 مئی 2013 - 19:30
News ID: 416766
شامي فوج نے دہشتگردوں کے خلاف اپنا کامياب آپريشن جاري رکھتے ہوئے حمص کے قريب ريف القصير کے اہم اسٹريٹجک علاقے کو دہشتگردوں کے وجود سے پاک کرديا ہے -