ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان جناب رامین مہمان پرست نے کہا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک کی جانب سے منطق بروئے کار لائے جانے کی صورت میں ایران اور اس گروپ کے درمیان یقینی طور پر مفاہمت ہوسکتی ہے۔ انھوں نے حنوب مغربی ایران کے شہر اہواز میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک کی جانب سے ایران کے مسلمہ جوہری حقوق تسلیم کئے جانے کی صورت میں فریقین کے درمیان مفاہمت کا امکان کافی حد تک بڑھ جائیگا۔ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان جناب رامین مہمان پرست نے کہا کہ ممکن ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک، شکوک و شبہات اور تشویش کا اظہار کرے تاہم ایران کے مسلمہ جوہری حقوق تسلیم کئے جانے سے ان شکوک و شبہات کو دور کرتے ہوئےفریقین متفقہ طور پر کسی نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیٹرین اشٹون نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ پندرہ مئی کو ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی سے ملاقات کریں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲