5 مئی 2013 - 19:30
مصر کے وزیر خارجہ قاتلانہ حملے سے بال بال بچ گئے

کل رات مصر کے وزیر اعظم ہشام قندیل پر نامعلوم مسلح افراد نے قاتلانہ حملہ کیا جس میں وہ بال بال بچ گئے ہیں۔

ابنا:  یونائیٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کل رات مصر کے وزیر اعظم ہشام قندیل پر نامعلوم مسلح افراد نے قاتلانہ حملہ کیا جس میں وہ بال بال بچ گئے ہیں۔مصری وزير اعظم پر کل رات مقامی وقت کے مطابق 23 بجے قاہرہ ک ےجنوب میں الدقی علاقہ میں مسلح افراد نے قاتلانہ حملہ کیا نامعلوم مسلح افراد نے ہشام قندیل کی گاڑی کی طرف فائرنگ کی اور انھیں قتل کرنے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام ہوگئے وزیر اعظم کے محافظوں نے جوابی کارروائی کرکے مسلح افراد کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲