3 مئی 2013 - 19:30
شام کے بارے ميں سلامتي کونسل کي نئي تجاويز مسترد

روس اور چين نے شام کے بارے ميں اقوام متحدہ کي سلامتي کونسل کي نئي تجاويز کو مسترد کرديا ہے-

ابنا: سلامتي کونسل کے دو مستقل رکن ملکوں نے شام ميں موجود شامي پناہگزينوں کے کيمپوں کا معائنہ کرنے کي تجويز کو منظور ہونے سے روک ديا-روس کے وزيرخارجہ سرگئي لاؤ روف نے کہا ہے کہ ماسکو اور بيجنگ نے جمعے کے روز پيش کي جانے والے اس تجويز کي مخالفت کي ہے جس ميں شامي پناہگزينوں کے کيمپ کے معائينہ کي بات کي گئي تھي-اس تجويز کو جمعرات کے روز سلامتي کونسل کے پندرہ ارکان کے سامنے غور کے لئے پيش کيا گيا تھا- روسي وزير خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ہائي کميشن کو ہي اقوام متحدہ کے قائم کردہ پنا گزين کيمپوں کا معائنيہ کرنے کا حق حاصل ہے اور سلامتي کونسل کو ايسا کرنے کا اختيارحاصل نہيں-سرگئ لاؤ روف نے يہ بات زور ديکر کہي کہ اگر ايسي کوئي تجويز پيش کي جاتي ہے جس ميں شامي پناہگزينوں کي صورتحال کو بہانہ بنا کر نو فلائي زون کے قيام کي بات کي گئي ہو تو  روس اور چين اسے شام ميں فوجي مداخلت کا پيش خيمہ سمجھيں گے اور اس کي مخالفت کريں گے.

.......

/169