ابنا: پاکستان کے شہرکراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں نامعلوم افراد نے گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں تین خواتین اور بچی سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں متاثرہ گھر میں موٹر سائیکلوں پر6افراد آئے اور انہوں نے گھر میں گھس کر پہلے دو خواتین کو فائرنگ کرکے قتل کیا،پھر دوسرے کمرے میں موجود ایک عورت اور مرد کو ہلاک کیا جبکہ آخر میں ایک بچی کو بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ کراچی میں دہشت گردی کے واقعات میں طالبان دہشت گرد ملوث ہیں جنھیں سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔
.......
/169