3 مئی 2013 - 19:30
حجر بن عدی کی نسبت توہین، ایران اور عراق کے حوزہ ہائے علمیہ سراپا احتجاج

صحابی رسول جناب حجر بن عدی رضی اللہ عنہ کے مزار کو منہدم کرنے اور ان کی نبش قبر کئے جانے کے سلسلے میں پورے ایران اور عراق کے حوزہ ہائے علمیہ نے آج دروس کی تعطیل کر کے تکفیری دھشتگردوں کے اس شرمناک اور وحشیانہ اقدام کی مذمت میں احتجاج کیا۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ ابنا۔ صحابی رسول جناب حجر بن عدی رضی اللہ عنہ کے مزار کو منہدم کرنے اور ان کی نبش قبر کئے جانے کے سلسلے میں پورے ایران اور عراق کے حوزہ ہائے علمیہ نے آج دروس کی تعطیل کر کے تکفیری دھشتگردوں کے اس شرمناک اور وحشیانہ اقدام کی مذمت میں احتجاج کیا۔شام میں تکفیری وہابیوں کے ہاتھوں عالم اسلام کی اس عظیم شخصیت کی شان میں گستاخی اور ہتک حرمت کی مذمت کرتے ہوئے عراق اور ایران کے تمام حوزہ ہائے علمیہ منجملہ قم، مشہد، اصفہان، رے اور نجف و کربلا کے علماء کرام، مراجع عظام اور طلباء نے ’’الموت للسعود‘‘ مرگ بر امریکہ، مرگ بر اسرائیل، مرگ بر وہابیین‘‘ کے نعرے لگا کر ان کے اس غیر انسانی اور کافرانہ اقدام کے خلاف احتجاج کیا۔ اور تمام عالم اسلام خصوصا اہلسنت و الجماعت کے علماء اور حوزہ ہائے علمیہ سے اپیل کی کہ وہابیوں کے اس ناجائز اقدام اور اس طرح کے دیگر شرمناک اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے ان کے سد باب کے لیے فوری قدم اٹھائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲