ابنا: المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مسجد الاقصی کے امام جمعہ و جماعت شیخ صلاح الدین ابراہیم ابو عرفہ نے شام میں جہاد کی دعوت کے بارے میں سلفی وہابیوں کے فتوے کو باطل ، غیر شرعی اور غیر اسلامی قراردیا ہے اور شامی عوام اور حکومت کی حمایت کا اعلان کیا ہے انھوں نے کہا کہ جو فتوے اسرائیل اور امریکہ کی خوشنودی کا باعث ہوں وہ باطل اور غیر شرعی ہیں۔ فلسطینی امام جمعہ نے کہا کہ ایسے فتوؤں کی ضرورت مقبوضہ فلسطین کی آزادی کے لئے ہے اور فلسطین میں جہاد کے لئے سلفی وہابی فتوی نہیں دیتے ہیں ان کے فتوے اسرائيل اور امریکہ کے خلاف نہیں بلکہ مسلمانوں کے خلاف ہیں۔ابو عرفہ نے کہا کہ جو لوگ دین کے نام پر شام میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں وہ لوگ دین سے دور ہیں کیونکہ جو لوگ شامی عوام اور شامی فوج کا خون بہاتے ہیں وہ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن اور اسرائيل و امریکہ کے دوست ہیں ۔ ابو عرفہ نے کہا کہ شام میں لڑنے والے جہادی نہیں بلکہ جھوٹے اورجہنی لوگ ہیں۔ اس نے کہا کہ فلسطینی عوام ، شامی عوام اور حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
1 مئی 2013 - 19:30
News ID: 415232
مسجد الاقصی کے امام جمعہ و جماعت نے شام میں جہاد کی دعوت کے بارے میں سلفی وہابیوں کے فتوے کو باطل ، غیر شرعی اور غیر اسلامی قراردیتے ہوئے شامی عوام اور حکومت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔