ابنا: میانمر کی پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 10 افراد ازخمی ہوئے ہیں۔ میانمر کے حکام نے بتایا کہ دارالحکومت ینگون سے 60 کلومیٹر دور اوکان قصبے میں مسلمان خاتون کے اچانک ایک بدھ بھکشو سے ٹکرانے کے بعد صورتحال بگڑ گئی۔ اور بدھوں نے ایک مسجد پر پتھراو کیا اور کئی دکانیں جلادیں جو مسلمانوں کی ملکیت تھیں۔ پولیس کے مطابق صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔
.......
/169