ابنا: پولیس کے مطابق لیاری ایکسپریس وے پر ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہو گئے، ہلاک افراد نجی اسکول میں چوکیدار تھے۔ ایم پی آر کالونی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہو گئے ۔ ادھربلدیہ ٹاون نمبر 7 اورلسبیلہ پل کے قریب 2 مختلف فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ کھارادر میں پھول چوک کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی گولیاں لگی ہوئی لاش ملی، لاش کو ضابطہ کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
.......
/169