ابنا: پولیس کے مطابق منگھو پیر کے علاقے پختون آباد میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،لیاری آگرہ تاج میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اوردو زخمی ہوگئے۔ملیر میمن گوٹھ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔گارڈن کے علاقے دھوبی گھاٹ سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں ،جنھیں گولیاں مارکر قتل کیا گیا ،اسی علاقے میں میوہ شاہ قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔اورنگی ٹاون کے علاقے پاکستان بازار میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ہوٹل پر بیٹھا ایک شخص ہلاک ہوگیا،مقتول کی شناخت سید راشد کے نام سے ہوئی ہے،ادھر سرجانی ٹاون کے علاقے خدا کی بستی میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن 40 سالہ ایفتاب جاں بحق ہوگیا۔......./169
30 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 414839
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 6افراد جاں بحق ہوگئے۔دھوبی گھاٹ اور میوہ شاہ قبرستان کے قریب سے 3لاشیں بھی ملی ہیں۔