ابنا: اسنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے محمد جہاد اللحام کا تہران پہنچنے پر استقبال کیا۔ شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اپنے دورۂ ایران کے دوران ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد، پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی، وزیر خارجہ علی اکبر صالحی اور اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سعید جلیلی سے دو طرفہ تعلقات اور شام کے بحران کے بارے میں بات چیت کریں گے۔واضح رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے گزشتہ ہفتے شام کا دورہ کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
30 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 414804
شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد جہاد اللحام ایران کے چار روزہ دورے تہران پہنچے ہیں۔