ابنا: مقررین نے کہا اپنے خطاب میں پارٹی کارکنوں اور بالخصوص ہزارہ برادری کے کارکنوں سے کہا کہ وہ اپنے سفید ریش بزرگوں اور دینی علماء سے پوچھے کے ہم اس شہر کوئٹہ میں کب تک کیوں اور کس لےئے انسان کش اور انسان دشمن قوتوں کے ہاتھوں مرتے اور یرغمال بنے رہینگے۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اس حالت سے نکلنے کا واحد راستہ پشتون وہزارہ بھائیوں کے درمیان اتحاد وحدت اور یکجہتی کو سمجھتی ہے اگر ان کے پاس کوئی اور راستہ ہے تو ہمیں بتا دیں ۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے ان خودکش ،مردم کش ،یرغمالی حالت سے پشتون اور ہزارہ بھائیوں کو نکالنے کیلئے آغا محمد علی کو پارٹی کا امیدوار نامزد کیا ہے اور ہم ہزارہ ملیت کے بزرگوں ،دینی علماء اور نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آغامحمد علی ہزارہ کو ووٹ دے کرہمارے عوام کو اس عذاب سے نجات دلانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔ جس کا پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے بیڑا اٹھا رکھا ہے ۔ اور بیک وقت پارٹی پی بی 2پر اہل سنت ،انتہا پسندوں دہشتگردوں اور اہل تشیع انتہا پسندوں اور دہشتگردوں کا مقابلہ کررہی ہے ہم آپ سے ایک بار پھر اپیل کرتے ہیں کہ آغا محمد علی ہزارہ کو کامیاب کرکے اس انتہا پسندی ،دہشتگردی ،آدم کش یرغمالی حالت کو ختم کرنے میں مدد دیں تاکہ اس شہر میں بسنے والے تمام لوگ امن وسکون میں زندگی بسر کرتے ہوئے اپنا کاروبار ،تعلیم ،روزگار پرامن ماحول میں ماضی کی طرح جاری رکھ سکیں۔ بعد ازاں پشتونخوامیپ کے مرکزی جنرل سیکرٹری اکرم شاہ خان ،حلقہ پی بی 2سے پارٹی کے نامزد امیدوار سید آغا محمد ہزارہ ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز قادر آغا ،خوشحال خان کاسی ،رزاق خان بڑیچ اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعدادمیں نیچاری سعید آباد جامع مسجد کاکڑان میں گزشتہ روز دھماکے میں شہید ہونیوالے مصیب خان ،فرحت خان اور عتیق اللہ کی فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالیٰ سے پسماندہ گان کو صبر جمیل عطاء کرنے کیلئے دعا کی۔
.......
/169