29 اپریل 2013 - 19:30

مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ میڈیاسیل سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین گزشتہ تین سالوں سے پارٹی منشور پر عمل کر کے شیعہ سنی اتحاد اور اقلیتی برادری کے حق کیلئے ملکی سطح پر بھر پور جدو جہد کر رہی ہے اوراس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین کو اس راہ حق میں کسی حد تک کا میابی بھی ملی ہے ۔

ابنا: مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ میڈیاسیل سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین گزشتہ تین سالوں سے پارٹی منشور پر عمل کر کے شیعہ سنی اتحاد اور اقلیتی برادری کے حق کیلئے ملکی سطح پر بھر پور جدو جہد کر رہی ہے اوراس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین کو اس راہ حق میں کسی حد تک کا میابی بھی ملی ہے ۔ اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ دہشتگرد تنظیمیں اس اتحاد و اتفاق سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوئے ہیں کیونکہ انکی آقا ؤں کا ایجنڈہ ہی فرقہ واریت اورانتہا پسندی ہے۔ دہشتگرد تنظیمیں اور انکے آقا اپنے ان ناپاک عزائم میں شکست سے دو چار ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا کہ مختلف سیاسی پارٹی ہر دن عوام کے درمیان تحمت،بہتان طرازی، جھوٹ کیساتھ عوام کی امیدوں سے کھیلنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکیزہ سیاسی جماعت ہے جو اپنے کارکردگی کی بنیا د ،عوام کے بے حد اصرار پر انتخابی عمل میں حصہ لیا ہے اب تک مجلس وحدت مسلمین نے سینکڑوں زخمیوں اورشہداء کے گھرانوں کی مالی امداد کی ہیں اور آئندہ بھی اپنی کارکردگی کو جاری رکھیں گے۔مجلس وحدت مسلمین اتحا د بین المسلمین کا علمبردار ہے اور مسلمانوں میں اتحاد کیلئے ہمیشہ کی طرح جد و جہد جاری رکھے گی ۔مجلس وحدت مسلمین تمام تر تعصابات سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور موجودہ نگران حکومت سے شفاف اور غیر جانبدارنہ انتخابات وقت پر کرانے کا خواہش مند ہے۔عوام اب بیدار ہو چکی ہیں اب نہ تو کسی مفاد پرست کے بہکاؤے میں آئنگے اور نہ کسی سازش کا شکار ہونگے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انشاء اللہ عوام11 مئی کو پولنگ اسٹیشنوں میں شرکت کر کے اپنی بیداری اور ہوشیاری کا ثبوت دیتے ہوئے با کردار ،صادق و امین امیدواروں کے حق میں اپناووٹ استعمال کر کے اپنے فرائض کو انجام دینگے ۔ بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی دشمنی کسی پارٹی سے نہیں لیکن عوام کو انکا حق ملنا چاہیے۔ اس وقت ا لیکشن کی تیاریاں ایک حساس مرحلہ میں داخل ہوگئی ہیں لہذاً دہشتگردوں کی یہ بھر پور کوشش ہو گی کہ کسی نہ کسی طرح سے شفاف اور پر امن الیکشن کی راہ میں روڑے اٹکائے جائیں ۔ اسلئے نگراں حکومت کو چاہئے کہ بر وقت اور شفاف الیکشن کے انعقاد کے ساتھ ساتھ عوام کے جان و مال کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے ۔

.......

/169