ابنا: ایٹمی توانائي کی عالمی ایجنسی آئي اے ای اے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے علی اصغرسلطانیہ نے دنیا بھر میں ایٹمی ہتھیاروں کی نابودی پر تاکید کی ہے۔علی اصغر سلطانیہ نے کل جنیوا میں این پی ٹی معاہدے کی جائزہ کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں کہا کہ جب تک ایٹمی ہتھیار موجود ہیں تب تک ان کے استعمال اور پھیلاؤ کا خطرہ بھی پایا جاتا ہے۔ علی اصغر سلطانیہ نے ہزاروں ایٹمی ہتھیاروں کی موجودگي اور ان کے استعمال کے خطرے کو انسانی تمدن اور عالمی سلامتی کے لۓ سب سے بڑا خطرہ قرار دیا اور کہاکہ ماضی میں بھی امریکہ ہی ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ میں ملوث رہا ہے اور عصرحاضر میں بھی امریکہ ہی ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ میں ملوث ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
29 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 414415
ایٹمی توانائي کی عالمی ایجنسی آئي اے ای اے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے دنیا بھر میں ایٹمی ہتھیاروں کی نابودی پر تاکید کی ہے۔