29 اپریل 2013 - 19:30
علماء کا اتحاد دشمن کی سازشوں کو ناکام کرنے کی راہ میں ایک قدم

علاء الدین بروجردی نے مسلمان علماء اور دانشوروں کے اتحاد کو اسلام دشمنوں کی سازشوں کی ناکامی کی راہ میں ایک قدم قرار دیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے مسلمان علماء اور دانشوروں کے اتحاد کو اسلام دشمنوں کی سازشوں کی ناکامی کی راہ میں ایک قدم قرار دیا ہے۔علاء الدین بروجردی نے کل پارلیمنٹ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی دنیا کے علماء اور دانشمندوں کا باہمی اتحاد ملت اسلامیہ کے درمیان اختلافات پیدا کرنے پر مبنی اسلام دشمنوں کی سازشوں کی ناکامی کی راہ میں ایک اہم قدم ہے۔علاء الدین بروجردی نے مزید کہا کہ دشمن اسلامی بیداری کے خلاف اپنی سازش کو کامیاب بنانے کے لۓ مختلف طریقے استعمال کر رہے ہیں جن میں سے ایک طریقہ مذہبی اختلافات پیدا کرنا ہے۔علاء الدین بروجردی نے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲