ابنا: ايران ايکسپو کے زير عنوان اسلامي جمہوريہ ايران کي برآمداتي توانائيوں کي نمائش جو اتوار کو تہران ميں شروع ہوئي تھي وہ جاري ہے - اس نمائش ميں ايران اور ديگرملکوں کے آٹھ سو برآمداتي کمپنياں شريک ہيں - اس نمائش ميں جنوبي کوريا ، ہندوستان ، عمان ، اٹلي ، نائيجيريا ، تيونس ، شام ، جرمني ، ترکي ، عراق ، افغانستان ، پاکستان ، رومانيہ ، يونان اور روس جيسے ممالک شامل ہيں –ان ممالک کي برآمداتي کمپنياں اس نمائش ميں اپني توانائيوں کا مظاہرہ کررہي ہيں تاکہ وہ ايران سے کافي کچھ لے کر جائيں اور آئندہ سفر ميں ايران کے ساتھ اپني تجارت ميں اضافہ کريں -مذکورہ نمائش کا اہتمام کرنےوالي کميٹي کے سربراہ حميد رضا فضل علي نے بھي کہا کہ ايران ايکسپو نمائش ايران کي برآمداتي مصنوعات کو پيش کرنے کا بہترين موقع ہے اور اس سے ايران کي مصنوعات کو برآمد کرنے کا راستہ ہموار ہوگاانہوں نے کہا کہ اس نمائش ميں دنيا کے بہت سے ملکوں کے تاجروں اور ان کي برآمداتي کمپنيوں نے شرکت کي ہے نمائش کے منتظم فضل علي نے کہا کہ ان ميں سے بہت سے وفود نے اپنے اپنے ملکوں کے اعلي رتبہ حکام کے ساتھ اس نمائش ميں شرکت کي ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
28 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 414346
ايران ايکسپو کے زير عنوان اسلامي جمہوريہ ايران کي برآمداتي توانائيوں کي نمائش جو اتوار کو تہران ميں شروع ہوئي تھي اب تک جاري ہے -