28 اپریل 2013 - 19:30
مصر میں پہلے اسلامی ہوٹل کا افتتاح

مصر کے ساحلی شہر "الغردقہ" میں پہلے اسلامی ہوٹل کا افتتاح ہوا ہے۔

ابنا: مصر کے ساحلی شہر "الغردقہ" میں پہلے اسلامی ہوٹل کا افتتاح ہوا ہے۔ اس ہوٹل کی افتتاحی تقریب میں اسلامی جماعتوں کے نمائندوں اور الازہر کے علماء نے شرکت کی۔ اس ہوٹل میں کام کرنے والوں نے علامتی طور پر شراب کی بوتلیں توڑ کر اس امر کی نشاندہی کی کہ اس ہوٹل میں شراب اور دیگر نشہ آور اشیاء پیش نہیں کی جائیں گی۔ اس ہوٹل میں مردوں اور خواتین کیلئے علیحدہ علیحدہ سئمنگ پول بنائے گئے ہیں۔ یادرہے کہ مصر کے ساحلی شہر الغردقہ میں یہ پانچ منزلہ تھری اسٹار ہوٹل 185 کمروں پر مشتمل ہے اور اس وقت اس ہوٹل میں کام کرنے والوں کی تعداد 80 ہے جو آئندہ ماہ کے آخر تک 220 ہوجائے گی۔

.....

/169