ابنا: اسلامی بیداری کی عالمی کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ حریت پسندی اور اسلام پسندی مسلمان انقلابیوں کے لیے ایک ناگزیر تقاضا ہے۔اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے آج تہران میں علما اور اسلامی بیداری کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے عرب ممالک میں اسلامی بیداری کی نئي لہر کے آغاز کے بعد مغربی طاقتوں نے اس تحریک کو ہائي جیک کرنے کی کوشش کی، مزید کہا کہ مغربی طاقتوں نے عرب بہار جیسی اصطلاحیں استعمال کر کے اس عوامی تحریک کے اسلامی رنگ کو دوسرا رخ دینے کی کوشش کی۔اسلامی بیداری کانفرنس میں دنیا کے بہت سے ممالک سے پانچ سو مسلمان دانشور اور علماء اور ایران سے دو سو علماء اور دانشور شرکت کر رہے ہیں جبکہ ڈھائی سو میڈیا چینلوں کے چار سو ملکی اور غیر ملکی نامہ نگار اسکی کوریج کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
28 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 414267
اسلامی بیداری کی عالمی کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ حریت پسندی اور اسلام پسندی مسلمان انقلابیوں کے لیے ایک ناگزیر تقاضا ہے۔