28 اپریل 2013 - 19:30
یورپی یونین کو مخالفین سے تیل خریدنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ شام

شام کی حکومت نے یورپی یونین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کا کوئی حق نہیں رکھتی کہ وہ شامی حکومت کے مخالفین کی امداد کی آڑ میں شام کے قدرتی وسائل سے سوء استفادہ کرے۔

ابنا: شام کی حکومت نے اقوام متحدہ کو ایک خط لکھ کر اس بات کی طرف متوجہ کیا ہے کہ کوئی بھی گروہ یہ حق نہیں رکھتا کہ وہ شامی حکومت کے مخالفین کو امداد دینے کے بہانے شام کے قدرتی وسائل سے سوء استفادہ کرے۔ واضح رہے کہ شام کے بہت سارے ایسے علاقوں میں جہاں تیل اور قدرتی وسائل ہیں وہاں پر مخالفین موجود ہیں، جو ان قدرتی وسائل سے سوء استفادہ کر رہے ہیں۔

.......

/169