ابنا: برطانيہ ميں جنگ مخالف گروہوں کے کارکنوں اور شہري حقوق کي تنظيموں کے افراد نے برطانوي حکومت کي جنگ پسندانہ پاليسيوں کے خلاف مظاہرہ کيا ہے -شہري حقوق کے لئے کام کرنے والي تنظيموں کے کارکنوں اور جنگ مخالفين کي بڑي تعداد نے لندن ميں رائل ايئر فورس کے ہيڈکوراٹر کےسامنے مظاہرے کئے ہيں-
برطانيہ ميں جنگ مخالف گروہوں نے برطانيہ کے مشرقي شہر لنکن شائر ميں برطانيہ کي ايک فضائي چھاؤني کے باہر اجتماع کرکے افغانستان ميں برطانيہ کے ڈرون طياروں کي کاروائيوں کے خلاف احتجاج کيا -
واضح رہے کہ برطانوي وزارت جنگ نے پہلي بار اس بات کي تصديق کي ہے کہ اس نے افغانستان ميں اپنے ڈرون طياروں کي کاروائيوں کي کمان برطانيہ کے اندر سے سنبھالنا شروع کي ہے - اس سے پہلے افغانستان ميں برطانوي ڈرون طياروں کے حملوں کو امريکا کي رياست نوادا کي فوجي چھاؤني سے انجام ديا جاتا تھا -
افغانستان ميں برطانوي ڈرون طياروں کي کاروائيوں ميں کم سے کم سو برطانوي فوجي حصہ ليتے ہيں - مظاہرين نے مطالبہ کيا کہ برطانوي حکومت افغانستان ميں ڈرون طياروں کے حملوں کو بند کرے -
مظاہرين قاتل ڈرون طياروں کے آپريشن ميں رائل ائير فورس کي شرکت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے- لينکن شائر ميں ويڈنگٹن بيس کے باہر ہونے والے اس مظاہرے کے شرکا نے ڈرون آپريشن ميں برطانيہ کي شرکت ختم کرنے کا مطالبہ کيا-
برطانوي وزارت دفاع نے اعلان کيا ہے کہ افغانستان اور ديگر علاقوں ميں ہونے والے ڈرون آپريشن کو اب برطانيہ سے کنٹرول کيا جائے گا-
اس سے قبل ڈرون حملوں کے آپريشن کو امريکہ کے فوجي ائئر بيس سے کنٹرول کيا جاتا رہا ہے-
حکومت برطانيہ آپريشن ميں استعمال ہونے والے ڈرون طياروں کي تعداد بڑھا کر پانچ سے دس تک لے جانا چاہتي ہے-
جنگ مخالف اتحاد کے ايک ترجمان نے مظاہرين سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون طيارے ايک تباہ کن ہتھيار ہيں اور ہم ايسے تباہ کن ہتھياروں کے استعمال کي مخالفت کے لئے يہاں جمع ہوئے ہيں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲