28 اپریل 2013 - 19:30
ایران بحران شام کے حل کے لیے چار فریقی اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار

وزير خارجہ ڈاکٹر علي اکبر صالحي نے کہا ہے کہ ايران بحران شام کے حل کے لئے ترکي مصر اور سعودي عرب کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کي ميزباني کے لئے تيار ہے-

ابنا: وزير خارجہ ڈاکٹر علي اکبر صالحي نے کہا ہے کہ ايران بحران شام کے حل کے لئے ترکي، مصر اور سعودي عرب کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کي ميزباني کے لئے تيار ہے-يہ بات انہوں نے تہران ميں گني بساؤ کے وزير خارجہ فوستينو فودوت امبالي کے ساتھ مشترکہ پريس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہي-وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے کہا ايران شام کے بارے ميں چار فريقي اجلاس کي ميزباني کے لئے  تيار ہے تاہم انہوں نے واضح کيا کہ يہ اجلاس جس ملک ميں بھي ہوگا ايران اس ميں شرکت کرے گا-انہوں نے قاہرہ ميں اسلامي تعاون تنظيم کے اجلاس کے موقع پر ايران ترکي اور مصر کے سربراہوں کي ملاقات کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ مصر کے صدر محمد مرسي نے بحران شام کے حل کے لئے جو تجاويز پيش کي تھيں ايران نے ان سے اصولي اتفاق کيا تھا تاہم اپنا موقف بھي واضح کرديا تھا-علي اکبر صالحي نے مزيد کہا کہ وہ بہت مشرقي افريقہ کے ملکوں کا دورہ کريں گے جسکا مقصد ان ملکوں کے ساتھ اقتصادي، سياسي اور تجارتي تعلقات کو فروغ دينا ہے-گني بساؤ کے وزير خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ انکا ملک تہران کے ساتھ تعلقات  کو خصوصي اہميت ديتا ہے، انہوں نے ايران اور گني بساؤ کے درميان تعلقات کي موجودہ سطح پر بھي اطمينان کا اظہار کيا-۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲