ابنا: پشاور میں یونی ورسٹی روڈ پر پولیس موبائل کے نزدیک بم دھماکے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ دہشت گردوں کا ہدف کمشنر پشاور تھے اور دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔دھماکے سے ہر طرف انسانی اعضاء بکھر گئے اور افرا تفری پھیل گئی۔پاکستان میں انتخابی گھما گھمی انتہائی بے رنگ ہو گئی ہے کیونکہ متعدد شہروں میں پے در پے دہشتگردی کے واقعات نے شہریوں کو گھروں تک محدود کر دیا ہے۔آج دن کی ابتدا پشاور شہر میں ہونے والے دھماکے سے ہوئی جس میں 8 افراد جان بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دہشت گردوں کا ہدف NA3 کے امیدوار حیدر خان تھے۔گذشتہ روز بھی دہشتگردی کے واقعات نے کراچی سمیت پشاور، کوہاٹ، صوابی اور کوئٹہ میں 12 افراد کی جانیں لے لیں اور 45 افراد زخمی ہو گئے۔رات گئے کراچی کے علاقے صفورہ گوٹھ میں ایک ہوٹل پر دستی بم حملہ کیا گیا جس میں دو افراد زخمی ہو گئے جبکہ کوئٹہ میں 3 بم ناکارہ بنا دئیے گئے جبکہ سوئی کے علاقے میں بھی دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ادھر حیدر آباد میں بھی گذشتہ روز جسقم کے دو کارکنوں کی لاشیں ملنے پر حالات خراب ہو گئے اور بواب شاہ کے نزدیک ریلے لائن دھماکے سے اڑا دی گئی جبکہ سندھ کے متعدد شہروں میں گاڑیاں جلا دی گئیں۔ آج سندھ بھر میں شٹر ڈائون ہڑتال کا علان کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
28 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 414109
پشاور میں یونی ورسٹی روڈ پر پولیس موبائل کے نزدیک بم دھماکے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔