ابنا: شامي فوج نے ملک کے مغربي شہر لاذقيہ کے مضافات ميں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے دہشتگرد گروہ جبہہ النصرہ کے بہت سے افراد کو ہلاک کرديا ہے -ہلاک ہونے والوں ميں جبہہ النصرہ کا ايک سرغنہ مازن الفتاحي بھي شامل ہے جس کا تعلق قطر سے ہے-شامي فوج نے اسي طرح لاذقيہ ميں ہي دہشتگردوں کے ايک حملے کو ناکام بناديا ہے جس ميں متعدد دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہلاک شدگان ميں پانچ داغستاني اور يمني باشندے بھي شامل ہيں –شامي فوج نے دہشتگردوں کے ہتھياروں کے گوداموں کو بھي تباہ کرديا ہے جن ميں فرانس کے تيار کردہ ميزائيل اور راکٹ بھي موجود تھے -ادھر صوبہ حمص کے علاقوں کيسين ، عين الحسين ، کفر لاہا ، حي جورہ الشياح اور باب ہود ميں بھي شامي فوج نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے بہت سے دہشتگرد عناصر کو ہلاک کرديا -شام کے شمالي شہر حلب ميں بھي شامي فوج نے دہشتگردوں کو کاري ضربيں لگائي ہيں جن ميں دہشتگردوں کو بھاري جاني اور مالي نقصان ہوا ہے -اطلاعات ملنے تک دہشتگردوں کے خلاف حلب ميں شامي فوج کا آپريشن جاري تھا-
.....
/169