24 اپریل 2013 - 19:30
گروپ 1+5 کو مذاکرات کی پیشرفت میں عملی ثبوت فراہم کرنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سکریٹری نے گروپ 1+5 پر زوردیا ہے کہ وہ ایران کے پر امن ایٹمی معاملےکے سلسلے میں مذاکرات کی پیشرفت میں عملی ثبوت فراہم کریں ۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سکریٹری علی باقری نے گروپ 1+5 پر زوردیا ہے کہ وہ ایران کے پر امن ایٹمی معاملےکے سلسلے میں مذاکرات  کی پیشرفت میں عملی ثبوت فراہم کریں ۔ انھوں نے این پی ٹی معاہدے پر نظر ثانی کے ابتدائی اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایک ذمہ دار ملک ہے جو بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کا رکن ہے  اور ایران کا پرامن ایٹمی پروگرام بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے انسپکٹروں کے زیر نظر بھی ہے اور اس میں آج تک کوئی انحراف بھی نہیں پایا گیا ہے اس کے باوجود ایران کے خلاف بیہودہ اور گمراہ کن پروپیگنڈہ جاری ہے انھوں نے کہا کہ یورینیم افزودہ کرنے کا ایران کو حق حاصل ہے اور ایران اپنے اس حق سے دست برادر نہیں ہوگا۔  انھوں نے کہا کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنا امریکہ کی معاندانہ پالیسی کا حصہ ہے انھوں نے کہا کہ ایران نے آج تک بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ بہترین تعاون کیا ہے اور یہ تعاون جاری رہےگا۔

.......

/169