ابنا: اسلام مخالف فلم فتنہ کے ڈائریکٹر کہ جو حلقہ بگوش اسلام ہو چکے ہیں نے مسجدالنبی﴿ص﴾ میں روضہ رسول﴿ص﴾ پرحاضری دی ہے اور اپنے آنسووں کا نذرانہ عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق اسلام مخالف پارٹی سے تھا اور جب انہوں نے دیکھا کہ اسلام مخالف فلم پر پوری دنیا میں شدید رد عمل ہوا ہے تو انہوں نے اسلام کے بارے میں سنجیدگی سے تحقیق شروع کی ہے۔ جس کے نتیجے میں وہ حلقہ بگوش اسلام ہو گئے۔واضح رہے کہ اسلام مخالف فلم فتنہ کے ڈائریکٹر آرنلڈ وانڈر نے گذشتہ ماہ اسلام قبول کیا تھا اور اب وہ مقامات مقدسہ کی زیارت کے سلسلہ میں سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔
.......
/169