ابنا: انگلستان میں اسلام فوبیا کے اقدامات میں اضافے کے بعد اس ملک کے ہزاروں افراد نے آسٹن پارک میں اجتماع کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام مخالف اقدامات کو روکنے کے لیے قانون وضع کرے۔۲۵ہزار مظاہرین نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آزادی اظہار کے سائے میں مسلمانوں اور اسلام کی اہانت کے سلسلے کو روکے۔قابل ذکر ہے کہ اس مظاہرے میں دیگر یورپی ممالک کے شہری بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔اس مظاہرے کا اہتمام کرنے والے ایک عہدیدارعلاء الدین صدیقی نے اس بارے کہا ہے کہ ہم ایک جگہ پر اکٹھے ہوئے ہیں تاکہ پر امن طریقے سے یورپی دنیا کو بتا دیں کہ اسلام فوبیا کے اقدامات سے یورپی ممالک سے پوری دنیا کےمسلمانوں کی نفرت میں اضافہ ہو گا۔ان کے بقول اگر آزادی اظہار ایک قدر شمار ہوتی ہے تو یہ دلیل نہیں بنتی کہ اس پر اعتماد کر کے اسلام کی اہانت جیسے غیر انسانی اقدام کو انجام دیا جا سکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
23 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 412634
انگلستان میں اسلام فوبیا کے اقدامات میں اضافے کے بعد اس ملک کے ہزاروں افراد نے آسٹن پارک میں اجتماع کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام مخالف اقدامات کو روکنے کے لیے قانون وضع کرے۔