23 اپریل 2013 - 19:30
روسی وزير خارجہ: بشار اسد کے مخالفين امن کے خواہاں نہيں ہيں

روس کے وزير خارجہ سرگئي لاوروف نے کہا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد کے مخالفين صرف تشدد چاہتےہيں وہ مذاکرات پر آمادہ نہيں ہےـ

ابنا: سرگئي لاوروف نے برسلز ميں ايک انٹر ويو ميں کہا کہ شام ميں روزانہ کي بنياد پر تشدد ميں اضافہ ہو رہا ہےـ لاوروف نے کہا کہ مذاکرات کے لئے سازگار ماحول بنانے کي کوششيں  چند ملکوں کي خونخوار اور جارحانہ پاليسيوں کي وجہ سے ناکام ہو رہي ہيں ـ روسي وزير خارجہ نے کہا کہ مخالفين شام کي حکومت سے مذاکرات نہيں کرنا چاہتے  اور ہمارے کچھ اتحادي يہ سوچ رہے ہيں کہ سب کچھ ناکام ہو جائے گاـسرگئي لاوروف نے کہا کہ شام کے باغيوں کو عرب ليگ کي حمايت سے ہتھيار ملے ہيں ـ انہوں نے کہا کہ کيمياوي اسلحہ استعمال کرنے کا دعوي اور نيٹو کے سربراہ اينڈرس راسموسن کا يہ بيان کہ شام کي حکومت کيميابي ہتھيار استعمال کر سکتي ہے کوئي نئي بات نہيں ہے اور ماضي ميں بھي اس طرح کے دعوے کئے جاتے رہے ہيں جو بے بنياد ثابت ہوئےـانہوں نے کہا کہ اگر واقعي اس دعوے ميں کچھ سچائي ہے تو اس کي جانچ عالمي ماہرين کے ذريعے ہوني چاہئےـ

.....

/169