ابنا: دالبندین کے پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ دالبندین بازار کے لندن روڈ پر اس وقت پیش آیا جب انٹیلی جنس بیورو کے سینئر انسپکٹر محمود مغرب کی نماز پڑھنے کے بعد مسجد سے نکلے جہاں ان پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے سبب ان کوچار گولیاں لگیں جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال چاغی میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، فائرنگ کی زد میں آ کر دو افراد زخمی بھی ہوئے جن کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، دالبندین پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی، پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ بھی درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔
.....
/169