ابنا: بحرین میں فارمولہ نمبر۱کے مقابلوں کے انعقاد کی وجہ سے بحرین کے مختلف علاقوں میں آل خلیفہ کی فورسز اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ مظاہرین نے فارمولہ نمبر۱نامی مقابلے کے انعقاد پر اعتراض کرتے ہوئے مظاہرہ کیا ہے۔مظاہرین نے سڑکوں کو بلاک کر دیا ہے اور دیہاتوں اور منامہ میں گاڑیوں کے ٹائروں کو آگ لگائی ہے جس کی وجہ سے سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے ہیں۔ بعض مظاہرین نے اپنے آپ کو اللولواسکوائر تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کی وجہ سے کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں اور کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔بحرین کے سرگرم رکن افراد نے اعلان کیا ہے کہ ان مظاہروں میں شرکت کرنے کی وجہ سے دو خواتین کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔بحرین کے دسیوں ہزار افراد نے منامہ کی طرف جانے والے راستے پر مظاہرہ کرتے ہوئے سیاسی اصلاحات کے نفاذ اور قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
.....
/169