21 اپریل 2013 - 19:30
سعودی عرب میں سياسي قيديوں کي فوري رہائي کا مطالبہ

سعودي عرب کے مشرقي علاقوں ميں آل سعود کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے -

ابنا: پريس ٹي وي کے مطابق سعودي عرب کے مشرقي علاقوں کے شہر العواميہ ميں سنيچر کو عوام نے ايک بار پھر آل سعود کے خلاف مظاہرے کئے -

عوام نے ان مظاہروں ميں آيت اللہ شيخ باقر نمر سميت تمام سياسي قيديوں کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا -مظاہرين نے اعلان کيا ہے کہ ملک ميں تمام سياسي قيديوں کي رہائي اور جمہوري اصلاحات کے مطالبے پورے ہونے تک آل سعود کےخلاف مظاہرے جاري رہيں گے -رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ آل سعود کے سيکورٹي اہلکاروں نے العواميہ ميں پر امن مظاہرين پر حملہ کرديا جس ميں متعدد افراد زخمي ہوگئے -آل سعود کے سيکورٹي اہلکاروں نے متعدد مظاہرين کو گرفتار کرليا ہے-

.......

/169