21 اپریل 2013 - 19:30
اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کی سب سے بڑی طاقت

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اسلامی جمہوریہ ایران کو علاقے کی سب سے بڑی طاقت قرار دیا ہے۔

ابنا: ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ دنیا والے اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں سب سے بڑی سیاسی طاقت ہے اور دنیا میں کوئي بھی ایسا ملک نہیں ہے کہ جو ایران جتنی اثرانداز ہونے کی طاقت رکھتا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران حتی علم و سائنس جیسے دوسرے میدانوں میں بھی علاقے میں سرفہرست ہے۔ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ آج کوئی بھی طاقت جنگ کو ایران کے اندر نہیں لا سکتی کیونکہ ایران کے اتحادی چھوٹے  سے گروہ نے آٹھ دن کے اندر تیس لاکھ اسرائیلیوں کو صرف چند چھوٹے راکٹوں سے پناہ گاہوں میں دھکیل دیا۔ اس لیے صیہونی اب نیل سے فرات تک کا نعرہ نہیں لگا سکتے اور نہ ہی فوجی آپشن کی بات کر سکتے ہیں۔

.....

/169