ابنا: امریکی شہر بوسٹن میں دھماکوں میں ملوث ہونے والے دو بھائیوں کے گھر والوں نے بی بی سی کو بتایا کہ بڑا بھائی تیمرلان امریکہ میں رہتا ہوا انتہا پسندی کی جانب راغب ہوا۔تیمرلان کی ایک آنٹی نے بتایا کہ ان کا خاندان چیچنیا سے داغستان منتقل ہوا اور ان سے ملنے کے لیے تیمر لان پچھلے سال داغستان آیا تھا۔تیمرلان کی آنٹی نے کہا کہ تیمرلان کی ان کے شوہر سے بڑی لمبی بحث ہوئی تھی اور اس بحث میں صاف ظاہر تھا کا وہ اسلام سے ہٹ کر وہابی بن گيا ہے۔تیمر لان کی آنٹی کے مطابق ان خاندان میں سب مسلمان ہیں اور کوئی بھی وہابی مکتبہ فکر سے تعلق نہیں رکھتا۔
.......
/169