ابنا: کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے،منگھو پیر کی جھاڑیوں سے ایک انسانی ڈھانچہ بھی برآمد ہوا۔پاکستانی ذرائع کے مطابق کراچی میں فائرنگ اور موت بٹنے کا سلسلہ تھم نہ سکا،دہشت گرد شہر میں بلا روک ٹوک دندناتے پھر رہے ہیں۔ماڑی پور میں خوشحال چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ کھارادر میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک نوجوان ہسپتال میں چل بسا۔عیدگاہ کے علاقے میں کل ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی ہو کر جانبحق ہو گیا۔ناظم آباد میں بورڈ آفس کے قریب نامعلوم افراد نے ایک پینتالیس سالہ شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔گلبہار کے علاقے خاموش کالونی میں فائرنگ سے پینتیس سالہ شخص خمی ہو گیا۔منگھو پیر میں جھاڑیوں سے انسانی ڈھانچہ ملا۔پولیس کے مطابق بظاہر مقتول کو دو سے ڈھائی مہینے قبل قتل کر کے لاش جھاڑیوں میں پھینکی گئی مزید تحقیقات جاری ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
20 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 411490
کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے،منگھو پیر کی جھاڑیوں سے ایک انسانی ڈھانچہ بھی برآمد ہوا۔