ابنا: صدر مملکت نے آج ایران کے جنوب مغربی شہر اہواز میں ملت ایران کو ایک تاریخ ساز اور تمدن آفریں قوم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملت ایران نے پوری تاریخ میں شرافت، عدل و انصاف اور پاکیزگي کی چوٹیوں تک پہنچنے کے لیے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت ایران کے دشمن اور بدخواہ یکے بعد دیگے تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں لیکن ملت ایران بدستور ڈٹی ہوئی ہے تاکہ عدل و توحید کی علمبرداری کی ذمہ داری سنبھال سکے۔صدر مملکت نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران استعداد، قدرتی وسائل، انسانی طاقت اور فکر و سوچ سے مالا مال ملک ہے اور اس کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری ہے، مزید کہا کہ آج دنیا کے تمام انصاف پسندوں اور مظلوموں کی نظریں ایران پر لگی ہوئي ہیں اور ملت ایران کی توانائی دوسروں کی امید کا باعث بنتی ہے۔ڈاکٹر احمدی نژاد نے اسی طرح ونزویلا کے اپنے حالیہ دو دوروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لاطینی امریکہ کے علاقے کی قومیں چار سو سال تک مسلسل استعمار کے چنگل میں تھیں اور اس عرصے کے دوران استعماری طاقتوں نے اس علاقے کے عوام کو کچلا اور ان کی دولت کو لوٹا اور جو بھی اس علاقے کی آزادی کے لیے اٹھا اسے بری طرح کچل دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہوگو چاوز کے نام سے ونزویلا کا ہیرو عدل اور توحید کا پرچم بلند کرتا ہے تو یہ چوٹی کی سمت حرکت اور پیش رفت نیز اس تاریخی آرزو پر پہنچنے کے لیے دنیا کے حالات سازگار ہونے کی علامت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
20 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 411486
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ملت ایران کو ایک تاريخ ساز قوم قرار دیا ہے۔