ابنا: آناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر دفاع " عصمت یلماز" نے ترکی کی پارلمنٹ میں نیشنل موومنٹ کے نمائندے "اوزجان ینی چری " کے تحریری سوال کے جواب میں کہا کہ جنوری 2002 سے 2013 کے دوران ترکی کی فوج کے 983 فوجیوں نے خودکشی کا اقدام کیا ہے ۔گذشتہ ایک دہائی میں اور انصاف اور ترقی پارٹی کے دور میں ترکی کی فوج میں خودکشی کے واقعات کے انکشاف ہونے کی خبر کا ، میڈیا اور سیاسی حلقوں میں وسیع پیمانے پر انعکاس ہوا ہے ۔ حال ہی میں ترکی کی عوامی جمہوری پارٹی کے نمائندوں نے اس ملک کی پارلمنٹ کے توسط سے ترکی کے فوجیوں کی خودکشی کی وجوہات معلوم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
19 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 411223
ترکی کے وزیر دفاع نے اس ملک کے فوجیوں کےدرمیان 2002 سے 2013 تک 983 خودکشی کے واقعات رونما ہونے کی خبر دی ہے ۔