19 اپریل 2013 - 19:30
ایران ترقی کے راستے میں ونزوئیلا  کے ساتھ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ملت ایران ترقی و پیشرفت کے راستے میں ملت ونزوئیلا کے ساتھہ کھڑی ہے ۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ملت ایران ترقی و پیشرفت کے راستے میں ملت ونزوئیلا  کے ساتھہ کھڑی ہے ۔
صدر مملکت احمدی نژاد نے ونزوئیلا کے دارالحکومت کاراکاس پہنچنے پر ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دنیا میں آزاد و خودمختار قوموں کے خلاف سامراج کے دبا‏ؤ کی جانب اشارہ کیا اور تاکید کی کہ ملت ایران عدل و انصاف کی برقراری اور ترقی کی راہ میں ملت ونزوئیلا کے ساتھہ کھڑی ہے اور اس بات پر مصمم ہے کہ اس ملت کے ساتھہ ترقی و پیشرفت کا راستہ جاری رکھے گی ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آج کا دور ونزوئیلا کی ترقی و پیشرفت اور عزت و سربلندی کے لئے مشترکہ کوششوں اور تعاون و یکجہتی کا دور ہے کہا کہ ملت ونزوئیلا حتمی طور پر ملک کی فلاح و بہبود اور اس کی تعمیر ترقی اور اس کو طاقتور بنانے کے لئے اپنی توانائیوں کو بروئے کار لائے گی ۔ صدر مملکت احمدی نژاد نے وضاحت کی کہ ونزوئیلا کے عوام لاطینی امریکہ کے علاقے میں آزادی و خود مختاری اور عدل و انصاف کے پرچم کو سربلند رکھیں گے اور اس سلسلے میں ونزوئیلا کے آنجہانی صدر کی کوشیشیں ناقابل انکار ہیں ۔  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے نیکولس مدورو کے ونزوئیلا کا نیا صدر بنے پر انھیں اور ونزوئیلا کے عوام کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ملت ونزوئیلا با ہمی اتحاد و یکجہتی کے ذریعے آزادی و خود مختاری اور ‏عزت و سربلندی کی اپنی راہ جاری رکھیں گے ۔ صدر مملکت احمدی نژاد نے دنیا میں موجود مشکلات اور جاری بحرانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آزاد وخود مختار ممالک کیجانب سے باہمی تعاون کے ذریعے ان مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کی ضرورت ہے تاکہ اپنا مستقبل روشن کرسکیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲