18 اپریل 2013 - 19:30
افغانستان  میں طالبان کے ہاتھوں ۱۳ مقامی فوجی ہلاک

جنوب مشرقی افغانستان میں ایک مقامی چک پوسٹ پر طالبان کے اچانک حملے ميں 13 مقامی فوجی ہلاک ہو ‏گئے ۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کےمطابق افغانستان کےصوبۂ غزنی کےشہر" اندر" کے کمشنر محمد قاسم دسیوال نے کہا کہ طالبان کے ایک گروپ نے آج اس علاقے کی ایک چک پوسٹ پر حملہ کرکے وہاں  سوئے ہوئے تمام فوجیوں کو ہلاک کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے افراد ایک گاڑی اور اس چک پوسٹ میں موجود تمام ہتھیار بھی اپنے ساتھہ لے گئے ۔ طالبان کے ترجمان ذبیح ا للہ مجاہد نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں 15 افراد مارے گئے ہیں ۔ اس رپورٹ کے مطابق دو مہینہ قبل بھی صوبۂ غزنی کی ایک مقامی چک پوسٹ پر 17 مقامی فوجی ہلاک کئے گئے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲