18 اپریل 2013 - 19:30
کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے ایک شیعہ جوان زخمی

کوئٹہ کے علاقے وحدت کالونی بروہی روڈ پر امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی اور طالبان دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک شیعہ جوان شدید زخمی ہوگیا ہے۔

ابنا: کوئٹہ کے علاقے وحدت کالونی بروہی روڈ پر امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی اور طالبان دہشتگردوں کی فائرنگ سے محمد بشیر ولد شاہ ولی شدید زخمی  ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق تکفیری غنڈوں نے محمد بشیر کے سر اور سینے میں گولیاں ماری جس سے وہ شدید زخمی  ہوگئے ۔محمد بشیر کو زخمی حالت میں سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق اس زخمی شیعہ جوان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے مومنین سے دعائے صحت کی درخواست ہے ۔واضح رہے امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی اور طالبان دہشتگرد شیعان علی علیہ السلام کا خون بہا رہے ہیں ۔جبکہ نگراں حکومت پچھلی حکومت کی طرح خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲