ابنا: نائب صدر محمد رضا رحیمی نے آج تہران میں تیل، گيس، ریفائنری اور پیٹروکیمیکل کی اٹھارہویں بین الاقوامی نمائش کی افتتاحی تقریب میں اس خبر کا اعلان کیا۔انہوں نے اس تقریب میں کہا کہ بڑی طاقتوں نے پابندیوں کے پہلے اقدام میں ہی ہوائي جہاز کے پیٹرول کی ایران برآمد پر روک لگادی لیکن ایران، ملک کے اندر ہی ہوائي جہاز کا پیٹرول بنانے میں کامیاب ہوگیا بلکہ بعض پابندیوں کے شکار ممالک کو یہ تیل برآمد کرنے میں بھی کامیاب ہوگيا۔ایرانی نائب صدر محمد رضا رحیمی نے کہا کہ ایران نے گزشتہ سال تیل کی صنعت کی 70 فی صد ضروریات ملکی صنعتوں کے ذریعہ پوری کی ہیں اور پیٹروکیمیکل اور تیل سے متعلق دیگر صنعتوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران نے ضرورت کا بہت سا ساز و سامان ملک کے اندر ہی تیار کیا ہے اور دفاعی صنعت میں بھی بہت زیادہ ترقی کی ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر نے غیر پیٹرولیم اشیا کی برآمد میں اضافے کے ایرانی عزم پر تاکید کی اور کہا کہ ایران بڑی طاقتوں پرمنحصر نہیں ہے۔واضح رہے کہ تیل، گيس، ریفائنری اور پیٹروکیمیکل کی اٹھارہویں بین الاقوامی نمائش کا آج تہران میں افتتاح ہوا جس میں ایران اور بہت سے دیگر ممالک کی ایک ہزار سے زیادہ کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ یہ نمائش چار روز تک جاری رہے گي۔اٹلی، جرمنی، یوکرین، روس، اسپین، فن لینڈ، فرانس، جاپان، ہالینڈ، متحدہ عرب امارات، جنوبی کوریا، ترکی، کینیڈا اور سعودی عرب جیسے ممالک اس نمائش میں شریک ہیں۔
.....
/169