16 اپریل 2013 - 19:30
جنوب مشرقي ايران آنے والے شديد زلزلے سے کوئي جاني نقصان نہيں ہوا

جنوب مشرقي ايران ميں منگل کے روز آنے والے شديد زلزلے سے کوئي جاني نقصان نہيں ہوا ہے-

ابنا: يہ بات جنوب مشرقي ايران کے صوبے سيستان و بلوچستان کے گورنر حاتم ناروئي نے اپنے ايک بيان ميں کہي- انہوں نے زلزلےمیں چاليس افراد کي ہلاکت کے بارے ميں ذرائع ابلاغ کي جاري کردہ خبروں کي ترديد کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمتي سے منگل کے روز آنے والے زلزلے ميں کوئي جاني نقصان نہيں ہوا ہے-
صوبہ سيستان و بلوچستان کے گورنر نے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں ميں صورتحال معمول کے مطابق ہے اور دو ايک ديہات  ميں عمارتوں، بجلي و پاني کي تنصيبات  کو جزوي نقصان پہنچا ہے جسکي کي بحالي کا کام مکمل ہوگيا ہے- انہوں نے ايک بار پھر ان خبروں کي تريد کي کہ زلزلے سے چاليس افراد مارے گئے ہيں-
ادھر ايران کي ہلال احمر سوسائٹي کے سربراہ محمود مظفر نے کہا کہ زلزلے کے فورا بعد پانچ امدادي ٹيميں علاقے ميں بھيج دي گئي تھيں جو پوري تندھي کے ساتھ اپنا کام انجام دے رہي ہيں-
واضح رہے کہ جنوب مشرقي ايران کے صوبے سيستان بلوچستان کے شہر سراوان اور اس کے اطراف ميں آنے والے زلزلے کے جھٹکے  صوبہ فارس اور کرمان ميں محسوس کئے گئے-
دوسري جانب اطلاعات ہيں کہ سراوان ميں آنے والے زلزلے نے ہمسايہ ملک پاکستان کے چاليس شہروں کو ہلاکر رکھ ديا ہے-
پاکستاني ذرائع کے مطابق اکيس افراد ہلاک ہوئے  ہيں جن ميں زيادہ تعداد عورتوں اور بچوں کي ہے-
مقامي ذرائع کا کہنا ہے کہ ماشيکل اور پنجگور کے علاقوں ميں سيکڑوں مکانات منہدم ہوگئے ہيں-
زلزلے سے پاکستان کے ساحلي شہر کراچي ميں بھي کئي عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور متعدد افراد کے زخمي ہونے کي خبر ہے-
زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے شہروں کراچي، کويٹہ ، ملتان، لاھور، حيدرآباد، اسلام آباد اور راولپنڈي ميں بھي محسوس کئے گئے-
پاکستان کے زلزلہ پيما مرکز کے مطابق زلزلے کي شدت ريکٹر اسکيل پر سات آعشاريہ نو ريکارڈ کي گئي-

.....

/169