ابنا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی میں جنرل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا: الیکشن کا منصفانہ و شفاف انعقاد پاکستان کی بقاء کا ضامن ہو گا۔ الیکشن میں تعطل وطن عزیز کے سالمیت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو گا۔ پاکستان کی سلامتی اور بقاء کے لئے ایسی تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ انتخابی اتحاد کے لئے تیار ہیں جو اعلانیہ دہشت گردوں سے لا تعلقی کا اظہار کرتی ہیں ۔ اس موقع پر کراچی کے تمام قومی و صوبائی حلقوں سے نامزد امیدواروں سمیت ہزاروں کی تعداد میں ورکرز شریک تھے ۔علامہ ناصرعباس جعفری نے مزید کہا کہ ہم مظلوموں اور محروموں کے وارث ہیں، ہمیشہ ظالموں سے اظہار نفرت کرتے رہیں گے۔ انتخابی سیاست میں وارد ہونا پسے ہوئے مظلوم پاکستانیوں کے لیئے نیک شگون ہے ۔ فاسد و فاجر نظام سیاست سے چھٹکارے کا وقت قریب آپہنچا ہے ۔11 مئی کے دن دہشت گردوں سے نفرت ، کرپٹ اور لٹیرے سیاسی نظام سے نجات کے لیے عوام گھروں سے اس طرح نکلیں جس طرح مظلومین کربلاسے عشق کے اظہار کے لئے روز عاشورہ نکلتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
16 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 410029
11 مئی کے دن دہشت گردوں سے نفرت ، کرپٹ اور لٹیرے سیاسی نظام سے نجات کے لیے عوام گھروں سے اس طرح نکلیں جس طرح مظلومین کربلاسے عشق کے اظہار کے لئے روز عاشورہ نکلتے ہیں : علامہ ناصر عباس جعفری