16 اپریل 2013 - 19:30
آل خلیفہ کا تشدد، ایک اور بحرینی شہید

سعودی جلادوں کی طرف سے داغی گئی زہریلی گیس کے اثر سے ایک اور بحرینی شہید ہو گیا۔

اہلبیت نیوز ایجنسی۔ ابنا۔ سعودی نوکروں کے ذریعہ استعمال کی گئی زہریلی گیس کے باعث ایک اور بحرینی شہید ہو گیا۔
بحرین کے علاقے سماہیج کا رہنے والا ۶۰ سالہ ابراہیم حسن سلمان نامی شخص آل خلیفہ کے حفاظتی دستوں کی طرف سے داغی گئی زہریلی گیس کے نتیجہ میں شہید ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ۲ سالوں سے بحرین کی مظلوم عوام آل خلیفہ کے تشدد کا نشانہ بن رہی ہے سعودی مزدور پر امن عوامی مظاہروں کو سرکوب کرنے کے لیے ان پر زہریلی گیس کی گولیاں داغتے ہیں زد و کوب کرتے ہیں اور ہر قسم کی بدنی روحی اذیت و ازار دیتے ہیں کہ جس نتیجہ میں اب تک سینکڑوں شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ کسی انسانی حقوق تنظیم کے کان میں جوں تک نہیں رینگی ہے اور آل خلیفہ کے تشدد کی مذمت میں کسی کی زبان تک نہیں کھلی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس شہری کی شہادت کے ساتھ ’’ انقلاب کرامت بحرین‘‘ کے شہداء کی تعداد ۱۰۶ ہو گئی ہے۔
  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲