ابنا: عراق کے سیکورٹی اور طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج عراق کے وسط میں تین دہشت گردانہ حملے ہوئے جن کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 22 دیگر زخمی ہوگئے ۔ بغداد سے 70 کلومیٹر جنوب میں واقع علاقے عزیزیہ میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 4 افراد مارے گئے اور 15 زخمی ہوئے جبکہ بغداد کے شمال میں واقع علاقے طارمیہ میں بھی ایک کار بم دھماکا ہوا جس میں 1 شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ۔ تیسرا دھماکا مسّیب علاقے میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک فوجی مارا گيا اور 2 دیگر افراد زخمی ہوئے۔ مسیب علاقہ دارالحکومت بغداد سے 60 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔
15 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 409893
عراق کے سیکورٹی اور طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج عراق کے وسط میں تین دہشت گردانہ حملے ہوئے جن کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 22 دیگر زخمی ہوگئے ۔