15 اپریل 2013 - 19:30
پیپلرز پارٹی اور کالعدم سپاہ صحابہ کے درمیان دو نشستوں میں انتخابی اتحاد

پاکستان پیپلز پارٹی اور کالعدم سپاہ صحابہ کے مابین دو نشستوں پر انتخابی اتحاد ہوگیا ہے،

ابنا: ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 94 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار پیر سید قطب علی شاہ اور کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ محمد احمد لدھیانوی کے مابین کمالیہ میں ملاقات ہوئی۔ جس میں طے پایا کہ کالعدم سپاہ صحابہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 94 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار سید قطب علی شاہ کی مکمل حمایت کرے گی، جبکہ قطب شاہ نے محمد احمد لدھیانوی کو جھنگ سے الیکشن میں حصہ لینے پر مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے بعد قطب علی شاہ اور احمد لدھیانوی نے میڈیا کے نمائندوں کیساتھ مشترکہ طور پر بات چیت کی اور انتخابی اتحاد کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر احمد لدھیانوی کا کہنا تھا کہ اس اتحاد پر کسی کو پریشان نہیں ہونی چاہیئے، ہم قطب شاہ کی مکمل حمایت کریں گے، جبکہ قطب شاہ نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ ہمارے مقامی سطح پر ہونے والے اتحاد کا نتائج پر نمایاں اثر پڑے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲