ابنا: العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہروں مکۃالمکرمہ اور البریدہ میں عوام نے کل احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئےسیاسی قیدیوں بالخصوص خاتون قیدی " ہیلہ القصیر" کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرے میں شریک خواتین نے خاتون قیدیوں پر ناروا سلوک سے متعلق سعودی عرب کے علماء کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے قیدیوں کی رہائی تک احتجاج جاری رکھنے پر تاکید کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے بین الاقوامی اداروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ سعودی عرب کے جیلوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 409410
سعودی عرب میں ایک بار پھر سیاسی قیدیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرے ہوئےہیں۔