12 اپریل 2013 - 19:30
افغانستان کے جلال آباد ایئرپورٹ پر راکٹ حملہ

افغانستان کے ننگرہار صوبے کے دارالحکومت جلال آباد کے ایئرپورٹ پر راکٹ حملہ ہوا ہے ۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  افغانستان کے ننگرہار صوبے کے دارالحکومت جلال آباد کے ایئرپورٹ کو آج تین راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا جسکے نتیجے میں نیٹو کا ایک ہیلی کاپٹر اور کئی ٹینکرز تباہ ہوگئے۔ نیٹو نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔جلال آباد ایئرپورٹ امریکی فوج کا دوسرا بڑا فوجی اڈا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲