11 اپریل 2013 - 19:30
کراچی کے علاقے عباس ٹاوٴن دھماکے کے دھشتگرد گرفتار

کراچی کے علاقےعباس ٹاوٴن دھماکے کے دھشتگرد گرفتار ہو گئے۔

ابنا: کراچی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق عباس ٹاوٴن دھماکے کے مرکزی ملزم گل اسلم عرف استاد کو اس کے 3ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ۔ایس ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم کے مطابق دہشت گرد سے125کلودھماکاخیزمواد،8ہینڈگرینیڈز بھی برآمد ہوئے ہیں،ملزم گل اسلم وزیرستان فرارہوگیاتھاواپسی میں پکڑاگیا،دہشت گردپختون آباداورمنگھوپیرمیں دھماکاخیزموادسے بھری گاڑیاں تیارکرتے تھے،دہشت گردکے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں ،دہشت گردحب سے دھماکاخیزموادلے کرآتے تھے،چودھری اسلم کے مطابق ملزم عباسی شہیداسپتال، ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو اور غیرملکی سفارت خانے پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲