11 اپریل 2013 - 19:30
دیالی میں مسجد کے باہر دھماکہ، متعدد نمازی جانبحق اور زخمی

عراق کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے عراق کے صوبہ دیالی میں بعقوبہ کے مشرق میں القاعدہ سلفی وہابی ، یزیدی تنظيم نے نمازیوں پر حملہ کرکے ۳۲ نمازیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

ابنا:  عراق کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے عراق کے صوبہ دیالی  میں بعقوبہ کے مشرق میں القاعدہ سلفی وہابی ، یزیدی تنظيم نے نمازیوں پر حملہ کرکے متعدد نمازیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بم دھماکہ عمر بن عبد العزیز نامی ایک مسجد کے  قریب ہوا ہے جس میں ۷ نمازی جاں بحق اور ۲۵ زخمی ہوگئے ہیں ادھر فلوجہ میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک شہری ہلاک ہوگيا ہے۔ موصل میں بھی ایک بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت متعدد شہری ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲